کرسمس کی حقیقی خوشی کیا ہے؟ تحریر: کرسٹوفر کرسٹی

کرسمس کی حقیقی خوشی کیا ہے؟ تحریر: کرسٹوفر کرسٹی

قارئین! اورکرسمس کی حقیقی خوشی کیا ہے؟اس کرونا وبا میں اگرخداوند نےابھی تک آپ کو تندرست رکھا ہے تو آئیں اس خداوند کا شکرادا کرتے ہیں۔اس کرسمس پر شکر ادا کریں اگرآپ کے پاس چاردیواری اور ایک خوبصورت گھر ہے ایسے لوگوں کے بارے میں بھی سوچیں جن کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں جو بے آسرا ،سینٹر یا منٹل ہیلتھ کے بہت سارے ہسپتالوں میں رہتے ہیں اگراس کرسمس کے موقع پر خداوند نے آپ کو تندرستی دی ہے تو اس کا شکرادا کریں اس دنیا میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کو بیماری کی وجہ سے یا معذوری کی وجہ سے ہی ان کے اپنوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔

قارئین! اگر ابھی تک آپ کے ماں باپ زندہ ہیں تو خداوند کا شکر ادا کریں کیونکہ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو یتیمی میں آنکھ کھولتے ہیں اگراس کرسمس کے موقع پر آپ کے اپنےآپ کے ساتھ ہیں تو خداوند کا شکر ادا کریں یہاں پر بہت سارے لوگ اس دنیا میں ایسے ہیں جو تنہا ،مایوس اور پریشانی کے عالم میں عید گزارتے ہیں۔

قارئین! اگر آپ کے پاس اچھا بستر ہے تو خداوند کا شکر ادا کریں کہ سردیوں کی ٹھرٹھراتی راتوں میں آپ کے پاس گرم بسترہے اور جب آپ باتھ روم میں شاورلینے جاتے ہیں تو آپ کے پاس گرم پانی ہے۔لیکن اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو سردیوں میں باہر کانپتے ہوئے مرجاتے ہیں اور جن کے پاس پینے کا گرم اور صاف پانی اورنہ ہی کھانے کیلئے کوئی چیز ہے۔

اگر آپ صاف فضا میں سانس لیتے ہیں اور صاف پانی پیتے ہیں تو خداوند کا شکر ادا کریں کہ اس دنیا میں بہت سارے لوگ ہیں جن کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں۔خداوند نے اگرآپ کو بابرکت بنایا ہے اور آپ پر رحمتیں کی ہیں اورآ پ تین وقت کا پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں تو خداوند کا شکر ادا کریں اس دنیا میں بہت سارے لوگ ہیں جن کو ایک وقت کا بھی کھانامیسر نہیں۔ 

قارئین! بہت سارے یتیم ،مظلوم ،مجبور اور بے کس لوگ اس دنیا میں آنسو بہارہے ہیں۔اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو دیہاڑی نہیں ملتی اوروہ رات کو بھوکے سوتے ہیں۔اگرخداوند نے ہم کو اتنی نعمتوں سے نوازا ہے ہم اچھی گاڑی میں سفر کرتے ہیں ہم اچھے بستر پر سوتے ہیں ہمارے پاس اچھا خاندان ہےتو کیوں نہ ہم زندگی کے اس بھیانک چہرے کو بھی دیکھیں جومظلوم،لاچار،کہرہ رہے ہیں۔

 حقیقت میں یہی خدا کا چہر ہ ہے جب ہم ان کی خدمت کرتے ہیں تو خداوند خوش ہوتا ہے جیسا کہ خداوندکے کلام متی رسول کی انجیل میں لکھا ہے کہ میں بھوکا تھا اور تم نے مجھے کھانے کو دیا، میں پیاسا تھا اور تم نے مجھے پینے کو دیا۔ میں پردیسی تھا اور تم نے میری خاطر داری کی ننگاتھا اور تم نے مجھے پہنایا، بیمار تھا اور تم نے میری عیادت کی، قید میں تھا اور تم میرے پاس آئے۔۔۔میں تم سے سچ کہتا ہوں چونکہ تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے کسی ایک کےساتھ ایسا کیا تو میرے ہی ساتھ کیا۔

اگرہم اس عید پر عہد کرلیں یہ عید ہم اولڈ ایج ،بزرگوںکےساتھ اور ایسے لوگ جو بے آسرا سنٹروں میں پڑے ہوئے ہیں اسے لوگ جو غریبی اور یتیمی میں آنکھ کھولتے ہیں ایسے لوگ جو عید والے دن بھی پریشان رہتے ہیں جن کے اپنے نہیں ہیں ہم ان کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں گے۔

قارئین! میں اور میری ٹیم نے اس کرسمس پر ایسے لوگوں کو ڈھونڈا ہےاورہم ان کے ساتھ گفٹ بنائیں گے اور عید منائیں گے ہم ان کو کپڑے اور تحائف پیش کریں گے جن سے وہ بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکیں۔میں چاہونگاکہ آپ ہمارے پارٹنر اورحصہ دار بنیں تاکہ ہم اس عید پرپاکستان کے ایسے لوگوں تک بھی پہنچ سکیں جوعید کی حقیقی خوشی کو بھی بنا سکیں اس عہد کو ضرور یاد رکھیں اور ان لوگوں کو بھی اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ شکریہ

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی