انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزارت انسانی حقوق کیجانب سے ملک عدنان کو ایوارڈ پیش کیا گیا

انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزارت انسانی حقوق کیجانب سے ملک عدنان کو ایوارڈ پیش کیا گیا

گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

تقریب کا انعقاد محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا

تقریب میں مشیر برائے وزیراعظم پاکستان ڈاکٹر شہباز گل کی خصوصی شرکت

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین سمیت متعدد وزرائ کی بھی شرکت

تقریب میں وزارت انسانی حقوق کیجانب سے ملک عدنان کو ایوارڈ بھی پیش کیا گیا

تمام مقررین نے منفی سماجی روئیوں کی پرزور مذمت کی

دین اسلام بھی ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ مقررین

پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل

تحریک انصاف کی حکومت سماجی انصاف اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل

انسانی حقوق کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ شہباز گل

سابقہ ادوار میں ہیومن رائٹس انڈیکس کافی نیچے رہا۔ اعجاز عالم آ گسٹین

موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق

صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔ اعجاز عالم

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی واضح ہے۔ اعجاز عالم

یکساں نظام تعلیم کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ اعجاز عالم

خصوصی افراد کی ملازمتوں کے کوٹے میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اعجاز عالم

مذہبی رواداری اورہم آہنگی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اعجاز عالم 

تمام مذاہب کے پیروکار اپنی مذہبی اور سماجی روایات کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم 

مذہبی اقلیتوں کے حقوق کق تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اعجاز عالم

صوبائی وزیر نے شرکائ کو تین سالہ محکمانہ کارکردگی بارے بھی بتایا

اقلیتی طلبائ کے لیے سالانہ تعلیمی وظائف کا حجم 25ملین سے بڑھا کر 50ملین کر دیا ہے۔ اعجاز عالم

رواں مالی سال کے دوران 714اقلیتی طلبا میں تعلیمی وظائف تقسیم کیے گئے۔اعجاز عالم

اعلیٰ سرکاری اداروں میں اقلیتی نوجوان کے لیے داخلے کا کوٹہ دو فیصد کیا جا چکا ہے۔صوبا ءوزیر 

بہت جلد 19000کے قریب خالی آسامیوں کی تشہیر کیجائے گی۔ اعجاز عالم

لفظ عیسائی کی جگہ مسیحی لکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ اعجاز عالم آ گسٹینں 

مذہبی اقلیتوں کے قبرستانوں، جنازگاہ، شمشان گھاٹ اور کمیونٹی سینٹرز کے لئیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔۔اعجاز عالم 

مسیحی آبادیوں کو ماڈرن ویلیج بنانے کے لئیے 70 کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سیکرٹری انسانی حقوق ندیم الرحمٰن

انسانی حقوق پر مختلف اداروں کو ٹریننگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ ندیم الرحمٰن

بین المذاہب ہم آ ہنگی پالیسی ڈرافٹ منظوری کےلئے کابینہ میں بھجوایا جا چکا ہے۔ ندیم الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس چئیر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ سیکرٹری انسانی حقوق

سادگی مہم کے تحت 40 سے 72 فیصد اخراجات میں کمی لاءگئ۔ ندیم الرحمٰن

تقریب سے مختلف صوبائی وزرائ نے بھی خطاب کیا

تقریب کے اہتمام پر محکمہ انسانی حقوق کی کاوشوں کو سراہا

امید ہے کہ ایسی تقریبات سے انسانی حقوق کی آ گاہی یقینی ہوسکے گی۔ مقررین

شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق بارے آگاہی ہو سکے گی۔مقررین

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی