آج تک کا سچ یہی ھے کہ انتہاپسند حاوی ھیں !؛ سیمسن سلامت چئیرمین رواداری تحریک



5 مرتبہ پہلے اور حال ھی میں چھٹی بار پھر تحریک لبیک پاکستان ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد ریاست کو پیجھے دھکیلنے اور حکومت کے گھٹنے ٹیکنے میں کامیاب ھو گئی ھے۔

نتیجہ یہ ھوا کہ ڈیل کے ٹی ایل پی کو دیا گیا لولا لنگڑا کالعدم کا خطاب واپس لے لیا گیا فساد میں ملوث ھزاروں گرفتار کارکنوں کو رھا کر دیا گیا اور بالاآخر فورتھ شیڈول میں موجود تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو بھی 7 ماہ اور سات دن بعد عین بڑے رضوی صاحب کے عرس سے ایک دن قبل رھا کر دیا گیا۔

بات ادھر ختم نہیں ھوئی بلکہ آج صبح لاھور کی سڑکوں پر لگے بینرز یہ چیخ چیخ کر بتا رھے ھیں کہ خادم حسین رضوی مرحوم کا عرس مبارک بھی سرکاری سرپرستی میں منایا جا رھا ھے۔ 

 

پارکنگ کے لئے لگے بینرز اور بورڈز پر سرکاری لوگو اور ضلعی انتظامیہ کا نام ساری کہانی بتا رھا ھے۔

بہرحال سرکاری ترجمان فواد چوھدری کے اقبال جرم کے بعد اب کہنے کو کچھ بچا ھی نہیں اور فواد چوھدری کا بیان ریاست پر ایک مکمل چارج شیٹ ھے۔ فواد چوھدری نے اقرار کیا ھے کہ ٹی ایل پی کے معاملے میں ریاست کو پیچھے ھٹنا پڑا کیونکہ ریاست اور حکومت انتہاپسندی سے لڑنے کے لئے مکمل تیار نہیں۔

 

 اور یہ بھی مانا ھے کہ ھمیں امریکہ بھارت یا یورپ سے خطرہ نہیں بلکہ اپنے آپ سے خطرہ ھے۔

 آج تک کا سچ یہی ھے کہ انتہاپسند حاوی ھیں !

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی