گڈ سمیریٹن چرچ کی طرف سے مراناتھا کرسچن سکول کے بچوں میں یونیفارم تقسیم |
ڈاکٹر نعیم ناصربانی پاسٹر گڈ سمیریٹن چرچ پاکستان اور ٹیم کی طرف سے مراناتھا کرسچن سکول میں بچوں کو مفت یونیفارم مہیا کردیا گیا۔
اس موقع پر والدین بہت خوش تھے اورڈاکٹر نعیم ناصربانی پاسٹر گڈ سمیریٹن چرچ پاکستان اور ٹیم کے شکر گزار تھے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر نعیم ناصر کا کہنا تھا کہ بچوں میں محبت بانٹ کر میرا دل بہت خوش ہےاور سب سے اہم بات یہ کہ خدا کاہم اپنے لوگوں کے لیے خدا کی اس محبت کو جاری رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میں خدا کی خدمت کر سکتا ہوں اپنے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ مجھے ان قیمتی بچوں کے لیے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ گڈ سمیرٹین چرچ پاکستانی مسیحیوں کی روحانی اور فلاحی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے جس کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک پھیلا ہے جہاں کوووڈ وباء کے بحران کے ایام میں گڈ سمیرٹین چرچ نے بھمبر آزاد کشمیر کے مقامی مسیحیوں میں راشن تقسیم کیا تھا۔ اسی طرح پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں بھرپور امداد فراہم کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation