اپنے خواب بڑے اورارادے بلند رکھیں؛ایازمورس

اپنے خواب بڑے اورارادے بلند رکھیں؛ایازمورس
 اپنے خواب بڑے اورارادے بلند رکھیں؛ایازمورس


کراچی (نوائے مسیحی)زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم بنیادی امر ہے۔اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔حالات و واقعات کو اپنی ناکامی کا جواز نہ بننے دیں۔اپنے مائنڈ سیٹ کو بدلیں اور مستقل مزاجی سے محنت کرتے رہیں۔قدرت آپ کی محنت کو کبھی رائیگا ں نہیں جانے دے گی۔ان خیالات کا اظہار موٹیوینشل اسپیکر اور ٹرینر ایازمورس نے سینٹ پالز ہائی سکول(آفٹرنون) میں ”انسپائریشنل سیشن “ کے دوران اپنی ٹاک دیتے ہوئے کیا۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛”گاؤں کی گلیوں میں“ - ایاز مورس

 

ایازمورس نے ملٹی میڈ یا کا استعمال کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں اپنے مائنڈ سیٹ کو بدلتے ہیں،بڑے خواب دیکھتے ہیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ مسلسل محنت کرتے رہتے ہیں تو آپ زندگی میں بہتر مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔

 

ایازمورس نے اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر کے خوف کو روکیں،فیصلہ لیں اور اپنی قدرتی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنے والدین،اساتذہ اور قوم کا نام روشن کریں۔

 


اس سیشن میں چھٹی سے میٹرک کلاس کے تقریباً300لڑکے اور لڑکیوں اور 50اساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کے آغاز میں مس الزبیتھ نے ایازمورس کو خوش آمدید کیا اور ان کا مختصر تعارف پیش کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛زندگی سے بڑے لوگ - ایاز مورس

 

پروگرام کے اختتام پر پر نسپل مونا روز ڈسلوا نے ایازمورس کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ ہمارے بچوں نے آپ کے سیشن سے بھرپور استفادہ حا صل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے ایسے سیشنز منعقد کروانے کا مقصد ہے کہ بچے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں بھی بھرپور ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہر ہ کرسکیں۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی