چیئرمین رافا مشن انٹرنیشنل پادری سلیمان منظور سے مسیحی اسکالرز پادری شفیق کنول اور پادری غزالہ شفیق کی ملاقات |
چیئرمین رافا مشن انٹرنیشنل سفیر امن بین القوامی شہرت یافتہ جناب پادری سلیمان منظور صاحب سے معرف مسیحی اسکالرز مناظرین معلمین جناب پادری شفیق کنول صاحب از چرچ آف پاکستان کراچی اور ان کی اہلیہ محترمہ پادری غزالہ شفیق کنول صاحبہ کی رافامشن انٹرنیشنل کے مرکزی آفس میں ملاقات ۔
یہ بھی پڑھیں؛تہمینہ طارق اور تہمینہ طارق ورشِپ سکول کی طرف سے کرسمس کا نیا گیت رلیز
ملاقات کے دوران کرسمس 2021امن ریلی اور دیگر تقریبات کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جناب پادری شفیق کنول صاحب اور محترمہ پادری غزالہ شفیق کنول صاحبہ نے کرسمس امن ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کرسمس کے موقع پر رافا مشن انٹرنیشنل کی جانب سے مثبت سرگرمیوں کی تعریف کی اور۔بین القومی شہرت یافتہ خدا کے عظیم خادم جناب پادری سلیمان منظور صاحب کی روحانی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
ضرور پڑھیں؛جبری تبدیلی مذہب کے خلاف فوری اور موثر قانون سازی کی جائے ؛ رواداری تحریک
پادری سلیمان منظور صاحب نے دونوں مہمانون کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ علمی بصیرت کی بدولت بہت سارے ایماندار علمی نعمت سے فیض یاب ہو رہے آپ دونوں عہد حاضر کے معروف مناظرین ہیں آپ پر پورے ہاکستان کو فخر ہے اور بلخصوص محترمہ پادری غزالہ شفیق صاحبہ کی کاوشوں بیت الخواجہ مومنین چرچ کا قیام اور کرسچن ڈبیٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئین امر ہے ۔
سماجی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان بائبل سوسائٹی کے ساتھ ایمان کے دفاع کی جو جنگ آپ نے لڑی ہے اس پر اہل ایمان کو آپ پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛جبری تبدیلی مذہب، وزارت مذہبی امور اور لاہور ہائیکورٹ - شکیل انجم ساون
اس ملاقات کے دوران جناب پادری امجد فاروق صاحب۔جناب پادری شہباز فاخر سہوترہ صاحب،صہافی ناصر رضا صاحب بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation