بریکنگ نیوز؛دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کی سروس بند ہوگئی

بریکنگ نیوز؛دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کی سروس بند ہوگئی

 دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 استعمال کنندگان ایپ تک رسائی حاصل کرنے  میں مشکلات کا شکار ہیں

انتظامیہ نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں جتنی جلدی ہوسکے گا سروس بحال کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛واٹس ایپ پر اب انسٹا اور فیس بک کی کون سی دلچسپ خصوصیات استعمال کی جا سکتی ہیں؟

رپورٹ کے مطابق تینوں ایپلی کیشنز کی سروس شام پانچ بجے سے متاثر ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ایپس متاثر ہونے پر ٹویٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کے بعد صارفین نے ٹویٹر کا رخ کرنا شروع کردیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی