اساتذہ کا عالمی دن منانے کا مقصد کیا ہے اور اس کا آغاز کب ہوا؟ جانیں اس تحریر میں

World Teachers' Day


"اساتذہ کا عالمی دن" یا "ورلڈ ٹیچرزڈے" ہرسال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔

 

اس دن کو منانے کا آغاز 1994 میں کیا گیا ۔

 

 یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ 

 

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 

 

2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛بچیوں کی تعلیم کے لیے کام پر اعزازات حاصل کرنی والی مسیحی خاتون سسٹر زیف کے متعلق جانیں

 

یہ  بھی عہد کیا گیا کہ  بلند معیار تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے ۔

انہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے۔
 
 
نوائے مسیحی ٹیم دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ 
 
 
 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی