اسی لیے ہم اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن(End to End Encryption) کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کوئی بھی آپ کی ذاتی گفتگو نہ پڑھ سکے اور نہ سن سکے۔
قارئین کی سہولت کے لیے ہم یہ بتاتے چلیں کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کا پیغام یا ڈیٹا صرف آپ یا وہ شخص پڑھ ، دیکھ یا سن سکتا ہے جسے آپ نے بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی نہیں پڑھ سکتا حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی۔
یہ بات واٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے عالمی انکرپشن ڈے پر خصوصی ٹوئٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہی گئی۔
پہلے عالمی #EncryptionDay پر ہم ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے ساتھ کام کررہا ہے اور میسج کرنے کی سہولت کا بہتر اورمحفوظ بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال واٹس ایپ نے اپنی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا جس پر صارفین کی طرف سے شدید ردعمل آیا اور اس اقدام کو انتہائی ناپسند کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں؛واٹس ایپ پر اب انسٹا اور فیس بک کی کون سی دلچسپ خصوصیات استعمال کی جا سکتی ہیں؟
لوگوں کی بڑی تعداد نے سگنل اور ٹیلی گرام ایپلیکیشنز کی طرف رخ کرلیا تھا ۔
اس کے بعد ولی کیتھکارٹ ، جو اب واٹس ایپ کے سربراہ ہیں ، نے صارفین کی جانب سے سخت تنقید کے بعد نئی پالیسی کی وضاحت کی تھی ، انہیں یقین دلایا کہ وہ نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے اور ان کا ڈیٹا کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ٹویٹر پر ایک تفصیلی بیان میں وضاحت کی جسے واٹس ایپ نے ری ٹویٹ بھی کیا۔
واٹس ایپ کے سربراہ نے کہا ، "آخر سے آخر تک خفیہ کاری کے بعد ، ہم یا فیس بک آپ کے نجی پیغامات یا کال ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔"
انہوں نے پرائیویسی پالیسی کی تفصیل سے وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں واٹس ایپ سیکیورٹی کا ایک لنک شامل کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation