غریب کم سن شہزاد مسیح کو درندہ صفت انسانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا

غریب کم سن شہزاد مسیح  کو درندہ صفت انسانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا

اوکاڑہ ؛ افسوسناک خبر اوکاڑہ میں شہزاد مسیح ولد سردار مسیح غریب کم سن بچے کو جو کہ چک 11/4Lال کا رہنے والا ہے کو  درندہ صفت انسانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
 

جبکہ پولیس انتظامیہ، سیاسی و سابی رہنماو¿ں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ غریب بے بس کو پوچھنے والا کو ئی نہیں اورنہ کوئی پرسان حال ہے۔
 
 
تفصیلات کے مطابق ان کے گاؤں کے کچھ لوگ اس ظالم کا ساتھ دے کر اس سارے معاملات کو رفع دفع کرنا چاہتے ہیں۔مگر اس لڑکے کےماں باپ انصاف چاہتے ہیں۔
 

ایک معروف این جی او ساحل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 3،768 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 2016 میں ایسے واقعات کی تعداد 10 فیصد بڑھ کر 4139 ہوگئی۔

2017 میں بچوں سے زیادتی کے 3445 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں بچوں سے زیادتی کے 3832 کیس رپورٹ ہوئے۔ تقریبا 59 59 فیصد کیسز لڑکیوں کے خلاف تھے جبکہ 41 فیصد لڑکوں کے خلاف تھے۔
 
اس رپورٹ کے مطابق 2018 میں پاکستان میں روزانہ 10 سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی۔ ہر سال اس طرح کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد بتاتی ہے کہ2022 میں یہ تعداد نمایاں حد سے تجاوز کر جائے گی۔

بچوں کے جنسی استحصال کے زیادہ تر واقعات میں زیادتی کرنے والے کے قریبی لوگ شامل ہوتے ہیں ، بشمول رشتہ دار اور پڑوسی۔ ان واقعات میں ہمارے معاشرے کے معروف شعبوں کے لوگ بھی شامل ہیں ، جن میں علمائ ، پولیس افسران اور اساتذہ شامل ہیں۔

پاکستانی حکومت نے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی سستی دکھائی ہے۔ زینب امین قتل کیس 4 جنوری 2018 کو ہوا اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور تنقید کے بعد قاتل کو 17 اکتوبر 2018 کو پھانسی دی گئی۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے واقعے کے دو سال بعد زینب الرٹ بل منظور کیا تھا۔

ضرور پڑھیں؛یوئیل طارق مسیح کے ساتھ علاقہ کے پٹھانوں کی نازیبا حرکات، رپورٹ کرانےپر گھر والوں پر حملہ

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم