مسیحی خاتون سے زیادتی،متاثرہ کی مدد کرنے والی ایڈم ٹی وی ٹیم کو دھمکیاں

 

مسیحی خاتون سے زیادتی،متاثرہ کی مدد کرنے والی ایڈم ٹی وی ٹیم کو دھمکیاں


پاک ایڈم ٹی وی کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ ایک مسیحی خاتون (ش) کو اسلام آباد پاکستان میں ریپ کیاگیا –

 وکٹم اور اس کی پوری فیملی کو موت کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں جو کہ ریپیسٹ کے خاندان سے ہیں۔

پاک ایڈم ٹی وی کی طرف سے سوشل میڈیا پر پولیس رپورٹ بھی اپ لوڈ کی گئی  ہے۔

ایک مسیحی خاتون (ش) کی بیوی کام سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ مبینہ ملزم نے اسے گن پوائنٹ پر گھسیٹ کر اپنی گاڑی میں بٹھایا۔

 پھر وہ اسے پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس) ہسپتال اسلام آباد لے گیا۔

 وہاں اس نے ہسپتال کی پارکنگ میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج

 اس کے بعد اس نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے قتل کر دے گا۔


ایڈم ٹی وی کے مطابق (ایف آئی آر میں مذکورہ ) شخص اسلام آباد کے سیکٹر G-7 میں رہتا ہے اور اس کی والدہ گورنمنٹ سکول میں ٹیچر ہے۔

 

ایڈم ٹی وی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ  ہم اس (شبانہ) کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی