صدر پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ سے نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ حیدر آباد مقبول صادق کھوکھر کی ملاقات

 صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ اور ممبر صوبائی اسمبلی سندھ
جناب ڈاکٹر لعل چند اوکرانی صاحب سے نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسڑکٹ حیدرآبادمقبول صادق کھوکھر صاحب نے کراچی میں صوبائی منارٹی ونگ سیکٹریٹ میں اہم ملاقات کی ۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ 

 

ملاقات کے دوران اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نائب صدر پی پی پی منارٹی ونگ ڈسڑکٹ حیدرآباد مقبول صادق کھوکھر صاحب نے ڈسڑکٹ حیدر آباد میں اقلیتی آبادیوں کو درپیش مسائل بلخصوص مسیحی قبرستانوں اقلیتی عبادت گاہوں ہندو برادری کے مندر اور مسیحی گرجا گھروں اور کمیونٹی سینٹرز کی تزین وآرائش تمیر و مرمت اور اقلیتی کوٹہ میں مختص سرکاری ملازمتوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

 

ضرور پڑھیں؛محنت اور جدوجہد ہی انسان کو اونچے مقام پر لے جاتی ہے؛ شنیلہ روت

 

 ڈسڑکٹ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تنظیمی امور پر کارنرز میٹنگز کے معتلق جناب ڈاکٹر لعل چند اوکرانی صاحب واضع ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈسڑکٹ حیدرآباد کی تنظیمی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا اور مقبول صادق کھوکھر صاحب کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مثبت ترجمانی کرنے میں اور پارٹی پرچم کی سر بلندی کے لیے ہمیشہ نمایاں کارکردگی دیکھی جاتی ہے جو قابل ستائش امر ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی