پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی طرف سے صلیب کی توہین پر مسیحی قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اپنی قمر سے انہوں نے آرٹیفیشل قمر بند باندھ رکھا ہے جس پر صلیب کے نشانات لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقل و حرکت کے دوران صلیب کا نشان ان کے جسم کے نازیبار حصوں پر لٹک رہا ہے جس سے مسیحیوں کے مقدس نشان کی توہین ہورہی ہے۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مسیحیوں نے ملک و بیرون ملک شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر مسیحی صارفین کی طرف سے اس ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ساون مسیح کی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنیکا حکم
اپنے بیانات میں مسیحیوں نے جنت مرزاسے اپنے اس عمل پر معافی مانگنے اور ان ویڈیوز کو فوری طور پر اپنے اکاﺅنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل نرما علی نامی ایک باتونی لڑکی نے بھی مسیحیوں کے خلاف اپنی ویڈیو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر مسیحی حلقوں کی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل نے انہیں ویڈیو ہٹانے اور معذرتی بیان پر مشتمل ویڈیو جاری کرنے پر مجبور کردیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation