#SamarNazar #EjazAlamAugustine #PTI #MinorityWing #ChristiansInPakistan #Pakistan
نارووال (رپورٹ؛ تنویر گل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب جناب اعجاز عالم آگسٹین اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق جناب سردار مہندر پال سنگھ کی نارووال ثمر ناظر فنانس سیکرٹری سینٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر آمد ثمر صاحب کے والد ماسٹرناظر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کے لئے صبر و تسلی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں؛پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے اہم راہنما کے والد انتقال فرما گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی راہنما ثمر ناظر کے والد کا نام ناظر مسیح تھا اور وہ ریٹائرڈ ٹیچر تھے۔ ان کی عمر 75سال تھی ۔ انہیں علاقے میں اہم مقام حاصل تھا اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے جناب ثمر ناظر سے فون کال پر والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پیٹرن انچیف دلنواز اور تمام ٹیم ثمر ناظر اور ان کے اہل خانہ کی تسلی کے لیے دعا گو ہے۔
تفصیلات پڑھیں؛مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون
پی ٹی آئی راہنما کے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات جاری کئے جارہے ہیں اور مرحوم کے ورثاءکی تسلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ثمر ناظرپاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ سینٹرل پنجاب کے فنانس سیکرٹری ہیں۔ان کا تعلق نارووال سے ہے۔ انہیں پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ میں اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی کے لیے ان کی اہم خدمات ہیں۔
مزید پڑھیں؛فخر ِ مسیحی قوم ثناءنکاش ناصر لیڈی میڈیکل آفیسر تعینات
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation