فیصل آباد;مقامی مسیحی ملازمین کا بیٹی بچاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان
یہ بھی پڑھیں؛جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرسیچن ملازمین سول ہسپتال فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ھجویری ٹاون فیصل آباد میں کیا گیا جس کا مقصد فیصل آباد کی سطح پر تمام کرسیچن ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے کرسیچن ملازمین کا اتحاد قائم کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج
تقریب میں خصوصی طور پر بیٹی بچاو تحریک کے راہنماؤں کو دعوت دی گئی تھی۔ بیٹی بچاو تحریک کا تعارف کرایا گیا اس کے بعد تمام تحریکی ساتھیوں نے اپنے اپنےخیالات کا اظہار کیا اپنےخیالات میں انہوں نے اس کو وقت کی اھم ضرورت قرار دیا۔
ضرور پڑھیں؛بیٹی بچاؤ تحریک کی دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ تحریک تمام مرد و خواتین ملازمین کو یقین دلاتی ھے کہ تحریک ھر سطح پر آپ کے ساتھ ھے اور آپ کے حقوق اور آپ کے ساتھ ھونے والی تمام ناانصافیوں کے خلاف ھر سطح پر آواز بلند کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ریٹائرڈ مسیحی کیپٹن اور مسیحی خاتون اسسٹنٹ کمشنر رشتہ ازدواج میں منسلک،خبر وائرل
آخرمیں تمام ملازمین نے بیٹی بچاو تحریک کے عراض و مقاصد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی بچاو تحریک کے کارواں میں شامل ھونے کا اعلان کیا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation