یاہو فاننس نے 2021 کی بہترین 10 فی میل لاٸف کوچز کی فہرست جاری کردی
کراچی(ماسٹر نیوز) یاہو فاننس کی جانب سے سال 2021 میں بزنس اور لیڈرشپ کوچنگ کے حوالے سے 10 بہترین فی میل اور میل لاٸف کوچ کی فہرست جاری کردی ہے.
اس فہرست میں جہاں مایہ ناز کوچ ٹونی رابنز جیسے بڑے نام شامل ہیں وہاں پاکستانی بزنس اینڈ لیڈرشپ کوچ ڈیفنی سوارس بھی شامل ہیں.
ڈیفنی سوارس کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ان دنوں دبٸی میں مقیم ہیں. وہ کراچی کی معروف خاندان فرنیک اور اے سی پنٹو(سابقہ ایڈووکيٹ ہاٸی کورٹ سندھ) کی بیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم وتربیت انتہائی اہم ہے، ایازمورس
ڈیفنی سوارس ایک بہترین سرٹیفٸیڈ بزنس، لیڈرشپ اور لاٸف کوچ اور کنسلٹنٹ ہیں. وہ دنیا کی اعلیٰ اور بہترین کوچنگ ایسوسی ایشن کی ممبر ہیں اور کونسنلنگ اور ساٸیکو تھراپی میں پوسٹ ڈپلومہ ہولڈ ہیں
ضرور پڑھیں؛سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد
اس موقع پر ڈیفنی سوارس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک، شہر اور خاندان کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں.
ان کی یہ کامیابی دراصل تمام پاکستانی خواتين کےلیے بہترین مثال ہے کہ قدرت نے انہیں بے شمار صلاحيتوں سے نوازا ہے انہیں اپنی ان صلاحيتوں میں بہتر انداز میں نکھار پیدا کرکے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے.
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation