لاہور (تریضہ پیٹر سے) عورتوں کے عالمی دن پر رواداری تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عورتوں کے عالمی دن 8مارچ 2021کو رواداری تحریک پاکستان کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے دن 2 بجے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔
اس کیمپ میں جبری مذہب تبدیلی روکنے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کیمپ میں چیئرمین رواداری تحریک جناب سیمسن سلامت خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛نوائے مسیحی انٹرنیشنل کی جانب سے چیئرمین رواداری تحریک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت
کیمپ میں سنٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن، نوائے مسیحی انٹرنیشنل، نیشنل مینارٹی رائٹس آف پاکستان، آل پاکستان کرسچن لیگ، لیبر قومی موومنٹ، ممکن الائنس، پاکستان مینارٹیز الائنس، بیٹی بچاﺅ تحریک، ہارے راما فاﺅنڈیشن پاکستان ، ہیومن کنسرن نیٹ ورک، انسٹیٹیوٹ فار پیس اینڈ سٹڈیز، ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن، چانن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن، الفا ہیومن رائٹس کیئر ایسوسی ایشن، پہل پاکستان کی طرف سے بھرپور اشتراک کیا جائے گا۔
مرکزی آرگنائزر اسمارہ داﺅد اور صدر رواداری تحریک وکرم منظور کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation