ذیشان لبھا مسیح ، مسیحی قوم کے ہیرو ہیں؛ پاسٹر انیل بھٹی
خوشاب: اسسٹنٹ کمشنر ذیشان لبھا مسیح ، مسیحی قوم کے ہیرو ہیں۔ یہ بات پاسٹر انیل بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ذیشان لبھا مسیح ہماری نوجوان مسیحی نسل کے لیے ایک مثال ہیں کہ کس طرح انہوں نے نامصائب حالات کا مقابلہ کرکے اپنی منزل کو حاصل کیا اور کسی رکاوٹ کو اپنے آڑھے نہیں آنے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی
یاد رہے کہ ذیشان لبھا مسیح اس وقت اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ خوشاب کے طور رپر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل وہ فیصل آباد اور لاہور میں سیشن کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation