لاہور (تریضہ پیٹر کوآرڈینیٹر خواتین ڈیسک)صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام گرل گائیڈ ز ایسوسی ایشن اور ڈیمو کریٹک کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے گرل گائیڈ ز کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا۔ تقریب میں بیگم پروین سرور، پا رلیمینٹرینز،نمائندگان سول سوسائٹی اور طلباءکی بڑی تعداد کی شرکت۔
یہ بھی پڑھیں؛معروف مسیحی بزنس مین اور راہنما آرزو کے لیے احتجاج کے دوران حادثے کا شکار
پی جی جی اے سے مسز سلمیٰ نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں چیئر پرسن ڈیمو کریٹک کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ تنویر جہان نے تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔ تقریب میں بچوں کے حقوق کی فراہمی میں مشکلات اور حل کیلئے ماہرین اور طلباءکے مابین ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ضرور پڑھیں؛آرزو کے بعد مسیحی بچی ہما کی بازیابی؟
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق جناب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تعلیم کو لازمی جز بنانا ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ پنجاب حکومت معاشرے میں منصفانہ وسائل کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ موجودہ حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ میں ترمیم کے بعد سزا کا عمل یقینی بنادیا ہے۔ خلاف ورزی پر نکاح خوان کے ساتھ لڑکی کے والدین وغیرہ بھی قانون کی گرفت میں آسکیں گے۔
بیگم پروین سرور نے گرل گائیڈ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گرل گائیڈنگ جدید تقاضوں کے مطابق بچیوں کو تیار کر رہی ہے۔ پروگرام میں گرل گائیڈ ز نے کم عمری کی شادی پر مختلف خاکے بھی پیش کیئے اور چائلڈ رائٹس پرتقاریر کیں۔ 10نکات پر مشتمل ڈیمانڈ آف چارٹرڈ بھی پیش کیا گیا۔ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کیا جانااور ڈومیسٹک لیبر کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation