کاتھولک سسٹر برکمینز کے نام سے منسوب سڑک کا افتتاح کردیاگیا


کراچی (رپورٹ؛ زاہد مسیحی کوآرڈینیٹر کراچی نوائے مسیحی ) ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شالوانی نے کلفٹن بلاک 2 میں خیابان سعدی شاہراہ بیدل کی سڑک سسٹر برکمینزکے نام سے منسوب کرنے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ 21 اکتوبر کو یہ سڑک سسٹربرکمینزکے نام سے منسوب کرنے کی بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد

 اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے سسٹر برکمینز کی ساٹھ سا لہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ سسٹربرکمینز کی ساٹھ سالہ تعلیمی خدمات پر انہیں ستارہ قائد اعظم بھی عطا کیا گیا۔ سسٹر برکمینزنے سکول جیزز اینڈ میری آف کانونٹ کے پرنسپل کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

ضرور پڑھیں؛پی اے ایف کورنگی کریک بیس میں چرچ کا سنگ بیناد رکھ دیا گیا

 سسٹر برکمینز نے پچیس سال تک مری میں تعلیمی خدمات انجام دیں۔ ہزاروں پاکستانی طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور علم کے فروغ میں سسٹربرکمینز کو عالمی سطح پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔ ٭ سسٹر برکمینز کی شاندار خدمات کے اعتراف سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج مزید بہتر ہوگا۔

یہ پڑھیں؛مسیحیوں کے لیے خوشخبری ، کشمیر میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی