معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم وتربیت انتہائی اہم ہے، ایازمورس



کراچی: جے این ایس منسٹری کی جانب سے کنگ پینتی کاسٹل چرچ، مہران ٹاﺅن میں ایک تعلیمی سیمنار ”یوتھ ٹوونگ ” کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں، نوجوانوں اوربڑوں نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز پر جاوید نور نے پروگرام کے اعزاض و مقاصد بیان کئے۔
مسز سوزین جاوید نے پرستش اور مسیحی تعلیمات کے موضوع پر روشنی ڈالی۔
 
 
موٹیویشنل اسپیکر اور ٹرینر ایازمورس نے ”لیڈرشپ اور ایجوکیشن ڈویلپمنٹ “ پر مفصل انداز میں گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عزت اور بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعیلم و تربیت نہایت اہم ہے۔
 
 
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں میں لیڈرشپ کی خوصیات پیدا کرنےکےلیے انہیں گھروں میں ذمہ داری لینا سکھائیں کیونکہ ہر وہ شخص لیڈر ہے جو ذمہ داری لیتا ہے۔
ایازمورس نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تربیت کےلیے لازم ہے کہ والدین اپنے رویوں اورخودکو بدلنے کےلیے تیار ہوں۔

جے این ایس منسٹری کے چیئر مین جاوید نور نے اپنا کاروبار کرنےکرلیے مختلف آئیڈیاز کو ملٹی میڈیا پر پزٹیشن کے ذریعے شیئر کیا۔
پادری عارف مراد نے روحانی زندگی میں ترقی کےلیے رہنما نکات کو بیان کیا۔
پروگرام کے اختتام پر شرکا کو پروگرام میں شرکت کے سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔جاوید نور نے مقررین، شرکائ اور مقامی پاسٹر عارف اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی