معروف مسیحی بزنس مین اور راہنما آرزو کے لیے احتجاج کے دوران حادثے کا شکار


لاہور (نوائے مسیحی ) معروف مسیحی بزنس مین اور راہنمامسلم لیگ (ن) آرزو کے لیے احتجاج کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق یکم نومبر بروز اتوار کو آرزو راجہ کے لئے احتجاج کے دورانمعروف مسیحی بزنس مین اور راہنما سلیم رحمت سندھوجو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے اہم راہنما ہیں کی ایڑی فریکجر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں؛رکنِ پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے جبری مذہب تبدیلی کے خاتمے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

وہ احتجاج کے لیے ٹرک پر سوار تھے جس پر دیگر مسیحی مذہبی اور سیاسی راہنما بھی موجود تھے ۔ ٹرک سے اترتے ہوئے ان کی ایک ایڑی پر تمام بوجھ آگیا جس سے فریکچر ہوگئی۔ انہیں ہسپتال میں طبی علاج کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں؛آرزو کے بعد مسیحی بچی ہما کی بازیابی؟

چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے انہیں خصوصی فون کال کے ذریعے خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔اپنے خصوصی بیان میں شکیل انجم ساون نے کہا کہ سلیم رحمت سندھو بھائی محبت اور تعاون کرنے والے انسان ہیں۔ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛مسیحی قوم کو مبارک ہو،آروز بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

 معروف مذہبی راہنما پاسٹر شہزاد صدیق، شوکت عاشق پاسٹرسمیت دیگر نے ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ضرور پڑھیں؛ہما آرزو کی جبری مذہب تبدیلی کے خلاف رواداری تحریک کا اقلیتی اراکین اسمبلی سے احتجاجاً مستعفی ہونے کا مطالبہ

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی