#HinaPervizButt #ForcedConversion #StopChildMarriage
لاہور(نوائے مسیحی )مسلم لیگ(ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی محترمہ حناپرویز بٹ نے جبری مذہب تبدیلی کے خاتمے کیلئے فوری قانون سازی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ قرارد داد میں تحریر ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان جبری مذہب تبدیلی کے واقعات میں اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔
ضرور پڑھیں؛آرزو کے بعد مسیحی بچی ہما کی بازیابی؟
جبری مذہب تبدیلی کے واقعات میں روز بروز اضافہ اقلیتی برداری کیلئے شدید پریشانی کا باعث ہے۔یہ ایوان جبری مذہب تبدیلی اور کم عمر ی کی شادیوں کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔مسیحی اور سکھ برادرای جبری مذہب تبدیلی جیسے افسوسناک واقعات کا نشانہ بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسیحی قوم کو مبارک ہو،آروز بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستانی کی اقلیتوں میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔آئین پاکستان ریاست کوتمام شہریوں کو برابری کے حقوق دینے کا پابند کرتا ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر جبری مذہب تبدیلی کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے۔ کم عمری کی شادیوں کے ایکٹ میںبھی ترمیم کی جائے۔ شادی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔
اقلیتی حلقوں کی طرف سے حنا پرویز اقبال کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ اس پر مثبت پیش رفت ہوگی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation