آرزو راجا کیس تازہ ترین، میڈیکل رپورٹ میں عمر چودہ،پندرہ سال، شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا

 


کراچی (رپورٹ؛ زاہد مسیحی کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی کراچی )آرزو راجا کیس کی تازہ ترین اپ ڈیٹس! کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق آرزو کی عمر 14 سے 15 سال ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آرزو کیس کی سماعت ہوئی آرزو کو شیلٹر ہوم سے عدالت میں پیش کیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں؛صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر صدارت انٹرفیتھ ہارمنی پالیسی مشاورتی اجلاس

آرزو سے متعلق میڈیکل بورڈ کی سیلڈ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، پانچ رکنی بورڈ نے آرزو کی عمر کا تعین کیا۔


 یہ بھی پڑھیں؛معروف مسیحی بزنس مین اور راہنما آرزو کے لیے احتجاج کے دوران حادثے کا شکار

عدالت نے آرزو سے سوال کیا کہ کیا آپ والدین کے پاس جانا چاہتی ہیں؟جس پر آرزو فاطمہ نے رو کر عدالت کو جواب دیا کہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے وہ ابھی بچی ہے اور اس کی ذہانت ابھی بچوں والی ہے۔


 ضرور پڑھیں؛آرزو کے بعد مسیحی بچی ہما کی بازیابی؟

دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کیس میں چائلڈ میرج ایکٹ کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے آرزو کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ صرف ان لوگوں کی آرزو سے ملاقات کرائی جائے جن سے وہ ملنا چاہے۔سندھ ہائیکورٹ نے آرزو کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں؛رکنِ پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے جبری مذہب تبدیلی کے خاتمے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی