وزیراعلیٰ آفس میں اقلیتی طلباء و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی قیادت میں اقلیتی طلبا و طالبات سے ملاقات۔وزیراعلیٰ نے اقلیتی طلبا و طالبات میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔اقلیتی برادری کے طلباء سے ملاقات میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے -حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے طلباء و طالبات کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک تعلیم کے لئے 100 فیصد سکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔

 ضرور پڑھیں؛ہما آرزو کی جبری مذہب تبدیلی کے خلاف رواداری تحریک کا اقلیتی اراکین اسمبلی سے احتجاجاً مستعفی ہونے کا مطالبہ

اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دیا جا رہا ہے - اقلیتی طلباء کے لئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں -اڑھائی کروڑ پیف اور اڑھائی کروڑ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد جنوبی پنجاب اور 15 فیصد شمالی پنجاب کے طلباء و طالبات کو دیئے جا رہے ہیں -میٹرک سے اعلی تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے ا قلیتی طلباء کو 15 ہزار سے 50 ہزار تک سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔

 مزید پڑھیں؛صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر صدارت انٹرفیتھ ہارمنی پالیسی مشاورتی اجلاس

رواں مالی سال میں 714 طلباء میرٹ پر سکالر شپ حاصل کر رہے ہیں جن میں 157 طلباء کا تعلق لاہور سے ہے -ان میں 32 ایسے طلباء ہیں جو پروفیشنل ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں -

اقلیتی برادری کے علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے لئے 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ہر اقلیتی برادری کے تہوار وں کے لئے 6 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں -

 یہ بھی پڑھیں؛صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر صدارت انٹرفیتھ ہارمنی پالیسی مشاورتی اجلاس

ان تمام اقدامات کا مقصد پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالرشپ کی فراہمی پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم ۔اقلیتی طلبا و طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ حریک انصاف کی حکومت اقلیتی طلبا و طالبات کو ہر طرح کی سہولتیں دے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں؛امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام این سی سی پی میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا

صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کے ہمراہ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ، اراکین پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل، پیٹر گل،سیکرٹری اقلیتی امور و انسانی حقوق،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی