بُوٹا امتیاز کو سینیٹری ورکرز کے حقُوق کیلئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں " ایمبیسڈر آف سینیٹری ورکرز رائیٹس " کے ٹائٹل اور " ایک لاکھ کیش ایوارڈ" سے نوازا گیا


مورخہ 7 ستمبر 2020 اسلام آباد کلب میں یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے مُنعقدہ تقریب میں آل نیبرز انٹرنیشنل  یُو ایس اے) یُونائیٹید کرسچن فاؤنڈیشن (کینیڈا) برائٹ فیُوچر سُوسائٹی و امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس پاکستان کیجانب سے بُوٹا امتیاز کو سینیٹری ورکرز کے حقُوق کیلئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں " ایمبیسڈر آف سینیٹری ورکرز رائیٹس " کے ٹائٹل اور " ایک لاکھ کیش ایوارڈ" سے نوازا گیا-

ڈسٹرکٹ ساہیوال میں کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کر دیئے گئے

 یہ ایوارڈز بُوٹا امتیاز نے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے مذہبی امُور و بین المذاہب ہم آہنگی و پاکستان تحریک انصاف کی اقلیتی رُکن قومی اسمبلی شنیلہ رُوت، جناب ڈاکٹر رحیم اعوان سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن سُپریم کورٹ آف پاکستان، جناب وزیر زادہ معاونِ خصُوصی وزیر اعلیٰ حکُومتِ خیبرپختونخوا، آل نیبرز انٹرنیشنل (یُو ایس اے) کے نائب صدر جناب الیاس مسیح و امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے بانی و چیئرمین جناب سیمُوئیل پیارا کے دستِ مُبارک سے وصُول کیا-

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی