ڈسٹرکٹ ساہیوال میں کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کر دیئے
گئے ۔صوبائی وزیر جناب اعجاز عالم آگسٹین صاحب کی خصوصی کاوش پر کرسمس گرانڈ کے
خصوصی چیک تقسیم کر دیئے گئے ۔ضلع ساہیوال میں ٹوٹل 171 چیک تقسیم کئے گئے ۔جن میں
سے 111 ساہیوال میں اور 60 چیک چیچاوطنی میں مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے تقسیم کئے
جائیں گے ۔اسٹیٹ ساہیوال میں یہ تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی ۔جس میں
صوبائی وزیر منسٹر اعجاز عالم آگسٹین صاحب کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر
۔اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ضلع بھر کی سیاسی رہنماؤں نے
شرکت کی ۔جن میں علی نوریز شکور خان چیئرمین پی ایچ اے .حاجی شیخ محمد چوہان ۔میاں بابر صاحب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی
۔ہارون لطیف مغل ۔میاں نوید اسلم ۔اور ان کے ساتھ اقلیتی رہنماؤں میں بشپ ابراہام
عظیم دانیل ۔پادری پیٹر عمران ۔میڈم ڈاکٹر ظہیرہ سلیم ممبر انسانی حقوق اور مینارٹی
رائٹس ۔الفریڈ گل کوآرڈینیٹر پنجاب حکومت ۔ساجد منو ڈسٹرکٹ کنوینئر ساہیوال وزارت
انسانی حقوق اور اقلیتی امور پنجاب نے شرکت کی ۔تقریب میں صوبائی وزیر اعجاز عالم
آگسٹین صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق
اقلیتی غریب اور مستحق افراد کے لیے ریلیف کے یہ رقم جو پہلے پانچ ہزار تھی اب اس
کو بڑھا کر دس ہزار کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے لیے
خصوصی طور پر رہائشی کالونیوں کا بھی پلان بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب مینارٹی
کے ترقیاتی پروجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ پاکستان میں مینارٹی برابری کے
حقوق پر آسکے۔ ضلع ساہیوال کی سیاسی قیادت نے منسٹر اعجاز عالم آگسٹین صاحب کی
خدمات کو سراہا کہ مجھے اس طرح سے پورے پنجاب میں اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے
ہیں پوری سیاسی جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی نور شکور
خان نے کہا ہمیں منسٹر اعجاز عالم آگسٹین پر فخر ہے کہ وہ ہمارے ڈویژن سے ہیں اور
پورے پنجاب میں اپنی خدمات کو سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر منسٹر
اعجاز عالم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خصوصی طور پر اس امدادی چیک کے علاوہ چار
کروڑ کی لاگت سے جاری ترقیاتی کاموں کے لیے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation