ڈسٹرکٹ ساہیوال میں کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کر دیئے گئے
پشاور : ندیم جوزف کے قاتل گرفتار کرلئے گئے۔ مسیحی صحافی اور میزبان پاکستان کرسچن کرنٹ افئیرز پروگرام ناصر رضا کے مطابق ندیم جوزف کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پشاور کی ٹی وی کالونی کے رہائشی ندیم جوزف کو محض اس لیے گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا گیا تھا کہ اس نے غیر مسیحی آبادی میں گھر کیوں خرید لیا ہے۔
گولیوں سے زخمی ندیم جوزف کئی دن انصاف کی بھیک مانگتے اور زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے آخر اس جہان فانی کو خیر باد کہہ گیا۔ اس کے متعلق مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation