![]() |
| پنجاب میں کم عمر جبری مشقت کے خاتمے کی سمت تاریخی پیش قدمی |
لاہور(نوائے مسیحی نیوز) معتبر سماجی رہنما Dr. Rubina Feroze Bhatti اور اُن کے ساتھ Mike Brickley کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات نے صوبے میں کم عمر جبری مشقت کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل قائم کر دیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نہایت توجہ، شائستگی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ بھٹہ مزدوروں، خاص طور پر بونڈڈ لیبر اور کم عمر بچوں کے مسائل سنے۔
ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر Steering Committee for the Eradication of Child Labour قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پنجاب بھر میں بھٹہ انڈسٹری کی جدید کاری کے ذریعے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ یہ فیصلہ انسانی وقار اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی سمت ایک مضبوط پیش رفت ہے۔
نوائے مسیحی کے فاؤنڈنگ ہیڈ شکیل انجم ساون نے اس اہم اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا:
"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ فیصلہ نہ صرف بھٹہ مزدور بچوں کے مستقبل کو روشن کرے گا بلکہ انسانی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں ایک نئی امید بھی پیدا کرے گا۔ نوائے مسیحی ایسے ہر اقدام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو ظلم، ناانصافی اور استحصال کے خلاف اٹھایا جائے۔ ہم ڈاکٹر روبینہ بھٹی کے جرأت مندانہ کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔"
اس موقع پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی مسلسل اور بھرپور حمایت کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔
نوائے مسیحی، مزدوروں کے حقوق، انسانی وقار اور کمزور طبقات کے ساتھ کھڑا ہے، اور ایسے تمام مثبت فیصلوں اور عملی اقدامات کی تائید کرتا ہے جو ایک محفوظ، منصفانہ اور انسانی معاشرے کی تشکیل میں مددگار ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation