رمشا کالونی اسلام آباد میں تہرے قتل کی مذمت کرتے ہیں؛ پاسٹر مرقس

رمشا کالونی اسلام آباد میں تہرے قتل کی مذمت کرتے ہیں؛ پاسٹر مرقس
رمشا کالونی اسلام آباد میں تہرے قتل کی مذمت کرتے ہیں؛ پاسٹر مرقس
 
اسلام آباد(نوائے مسیحی)چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے رمشا کالونی اسلام آباد میں تہرے قتل کی اندوہناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائیں ملزمان کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے نہ صر ف رمشا کالونی کے مکین بلکہ سارا ملک اس واقعے کے ذمہ دران کو قرار واقعی سزا ملتے دیکھنا چاہتا ہے گھر سے بدبو اٹھنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ گھر پر تالے ہیں اور بدبو پھیل رہی ہے پولیس نے بستروں سے لاشوں کو نکال کر قبضے میں لیا ۔ لرزہ خیز خبر نے علاقے کے لوگوں پر سکتہ طاری کر دیا ہے پاسٹرمرقس شریف نے مذید کہا کہ حکومت وقت اور سکیورٹی فورسز کے لیے  بے دردی سے باپ بیٹی بیٹا کوقتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینا بہت بڑا چیلنج ہے خدا تعالیٰ وطن عزیز پر اپنی نظر کرم رکھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی