سنڈے سکول بچوں کی روحانی تربیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے؛ فادر عمانوئیل

سنڈے سکول بچوں کی روحانی تربیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے؛ فادر عمانوئیل
سنڈے سکول بچوں کی روحانی تربیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے؛ فادر عمانوئیل

 رپورٹ (ضلع کوارڈینیٹر رحیم یار خان نوائے مسیحی دانش الیاس)
رحیم یار خان کے ہولی کراس کیتھولک چرچ میں ریورنڈ فادر عمانوئیل شریف نے سینٹ میری کیٹیکزم اسکول گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریورنڈ فادر عمانوئیل شریف نے 14 اگست کے کامیاب پروگرام پر اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ مسلسل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


ریورنڈ فادر عمانوئیل شریف نے کہا کہ سنڈے اسکول بچوں کی روحانی تربیت اور ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے، کیونکہ بچے چرچ کا مستقبل اور اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے سنڈے اسکول اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے جو شیڈول اور پروگرام تیار کیا گیا ہے، وہ ان کی روحانی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ چرچ ہمیشہ اس تعلیمی و روحانی مشن کی مکمل حمایت کرتا رہے گا تاکہ بچے کلامِ خداوند میں مضبوط ہوتے جائیں اور چرچ کی بنیاد مزید مستحکم ہو۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی