خیبر پختونخوا کے مشنری سکولز کے بچوں کے لیے ٹیکسٹ بک اور یونیفارم اسکیم دوبارہ شروع

Textbook and Uniform Scheme Relaunched for Missionary School Students in Khyber Pakhtunkhwa
Textbook and Uniform Scheme Relaunched for Missionary School Students in Khyber Pakhtunkhwa


 خیبر پختونخوا کے تمام اقلیتی مشنری پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹیکسٹ بک اور یونیفارم اسکیم کا اجرا ایک بار پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔


اس حوالے سے صوبائی اقلیتی رہنما سیموئیل رابرٹ نے وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن وزیر زادہ اور سیکرٹری اوقاف، حج و مذہبی امور سلیم عنایت کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔


اس اقدام کے تحت بہت جلد خیبر پختونخوا کے تمام مشنری سکولز کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، تاکہ صوبے کے ہر مشنری سکول کو اس سکیم سے مستفید کیا جا سکے۔


یہ اسکیم اقلیتی برادری کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی