![]() |
جھنگ میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی امداد |
جھنگ (نوائے مسیحی نیوز)نوائے مسیحی
کوآرڈینیٹر فیصل آباد عدیل ابراہیم کھوکھر نے کہا کہ زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ہے۔ اسی جذبے کے تحت جھنگ میں مسیحی کمیونٹی کے اداروں نے نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین آصف منور کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد میں مثالی کردار ادا کیا۔
سیلاب زدہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے نہایت مشکل اور خطرناک بارشی حالات کے باوجود متاثرین تک کھانا، راشن اور صاف پانی پہنچایا گیا۔ عدیل ابراہیم کھوکھر کے مطابق ان دنوں ایمرجنسی کے باعث سوشل میڈیا پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی کیونکہ 11 دن صرف اور صرف خدمت پر توجہ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہمارے ان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے جو مشکل حالات سے لڑ رہے ہیں۔ خداوند کریم سب کو بلاتفریق رنگ، نسل اور قوم ایک پاکستانی ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation