رحیم یار خان کے ریلوے روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں صفائی کرنے والے مسیحی ورکر پر صرف پانی پینے کی کوشش پر ہوٹل عملے نے مبینہ طور پر تشدد کیا، وردی پھاڑ دی اور بدتمیزی کی۔ متاثرہ ورکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران پیاس کی شدت کے باعث پانی پینے رُکا تھا، مگر عملے نے اسے بےرحمی سے روکا اور زدوکوب کیا۔
علاقہ مکینوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اقلیت سے تعلق رکھنے والے اس محنت کش کے لیے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ستھرا پنجاب حکام کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی نامہ اسٹام پیپر پر جمع کروا دیا ہے، تاہم متاثرہ خاندان تاحال مکمل انصاف کا منتظر ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation