پوپ لیو کی روسی راہنما سے ٹیلی فون پر بات، امن کے فروغ کے لیے پیش رفت ہوئی

پوپ لیو کی روسی راہنما سے ٹیلی فون پر بات، امن کے فروغ کے لیے پیش رفت ہوئی
پوپ لیو کی روسی راہنما سے ٹیلی فون پر بات، امن کے فروغ کے لیے پیش رفت ہوئی

ویٹیکن کے پریس آفس کے مطابق پوپ لیو XIV اور روسی رہنما ولادیمیر پوٹن نے 4 جون کو ٹیلی فون پر بات چیت کی جس پوپ کی طرف سے پوٹن کی اس بات کو سراہا گیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن کے لیے سنجیدہ ہیں۔

جب کہ انہوں نے متعدد باہمی دلچسپی کے دیگر امور پربھی بات کی ۔ پریس آفس کے مطابق پوپ نے روس سے اپیل کی جو امن کو فروغ دے، فریقین کے درمیان مثبت رابطوں کے حصول اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 پوپ اور صدر نے انسانی صورتحال، امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کی ضرورت اور جنگی قیدیوں کے تبادلے پر جاری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پوپ لیو نے ماسکو کے روسی آرتھوڈوکس پیٹریاارک کیرل کے بارے میں بات کی، جو پوتن کے اتحادی ہیں۔

پوپ نے پونٹیفیکیٹ کے آغاز پر نیک تمنائیں بھیجنے پر پادری کا شکریہ ادا کیا، اور پوپ نے "اس بات پر زور دیا کہ کس طرح مشترکہ مسیحی اقدار امن کی تلاش، زندگی کے دفاع اور حقیقی مذہبی آزادی کے حصول میں مدد کے لیے روشنی بن سکتی ہیں۔

پیوٹن نے "یوکرین میں تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کے لیے پوپ کا شکریہ ادا کیا"۔ پوپ لیو نے ویٹیکن کو امن مذاکرات کے لیے ایک غیر جانبدار مقام کے طور پر پیش کش کی تھی لیکن روس نے اس دعوت کو مسترد کر دیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی