ہنر مندی میں ترقی

ہنر مندی میں ترقی

 رپوٹ:-فیصل کرسٹوفر،کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی 

ہارون آباد ضلع بہاولنگر

کامیابی نہ مشرق سے آتی ہے نہ مغرب سے، بلکہ رب العالمین کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔ تعلیم و تربیت کے ساتھ اگر پاکستانی مسیحی نوجوان  محنت اور ہنر کو اپنا شعار بنائے، تو کامیابی اس کے قدم چومے گئی۔

جناب دائم یعقوب ولد یعقوب سردار مسیح، آبائی گاؤں 64 فتح، حاصل پور (کچھ عرصہ تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر) سے تعلق رہا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم و تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ ہنر سیکھنے پر مرکوز رکھی۔ سات سال کی مسلسل محنت اور تربیت کے بعد خداوند کے فضل سے آپ نے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا۔

ایک غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اس باہمت مسیحی نوجوان نے اپنی کم عمری میں ہی بیوٹی سیلون کا کاروبار شروع کر کے اپنی قوم اور علاقے کے لیے فخر کا باعث بننے کی بنیاد رکھی۔بالمقابل ملتان لا کالج فتح شیر روڈ ساہیوال میں یہ سیلون، ان کے کزن قیصر عمانوائیل اور دوست اوفاذ انور صاحب کی رہنمائی اور تعاون سے یکم جون 2025 کو ایک شاندار آغاز کے ساتھ قائم ہوا ہے۔

ہم مسیحی قوم کے اس باصلاحیت اور محنتی نوجوان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند اسکے رزق میں اضافہ کرئے، اسے مزید کامیابیوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی