ابن مریم کیتھولک چرچ و چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی

ابن مریم کیتھولک چرچ و چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی


بہاولپور (ڈویژنل کوارڈینیٹر نوائے مسیحی سلمان منسی)  چرچ آف پاکستان اور ابنِ مریم کیتھولک چرچ کی زیرِ سرپرستی ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور پائلٹ کامران بشیر مسیح کے قابلِ فخر کارنامے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔


ریلی کی قیادت فادر یونس شہزاد اور پاسٹر سیموئیل فیروز نے کی۔ اس موقع پر تمام چرچز کے مسیحی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی جن میں عامر بھٹی، شفیق نزیر، عامر سردار، پرویز رحمت، ندیم اصغر بھٹی، بابو جمیل اختر، بابو اندریاس، پرویز انجم، ڈیور تاج، ارشاد عنایت، چوہدری مشتاق گوما اور دیگر شامل تھے۔


ریلی میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افواجِ پاکستان کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور محبت کا اظہار کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی