سابق مسیحی ایم این اے وفات پاگئے

 


سابق مسیحی ایم این اے جمشید تھامس آج وفات پاگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے وفات پاجانے کے حوالے سے سماجی ورکر خالد شہزاد اور ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پوسٹیں لگائی ہیں۔ 

چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے سابق ایم این اے کی روڈ حادثے کے نتیجے میں اچانک وفات پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء کے صبر کے لیے دعا کا اظہار کیا ہے۔ 

اس حوالے سے ابھی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی