فیصل آباد(رپورٹ؛ ڈویژنل کو آرڈینیٹر یعقوب مسیح) 6 مئی کو بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی 27ویں برسی بشپ ہاؤس فیصل آباد میں ایک بابرکت دعائیہ عبادت کے ذریعے عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر نوائے مسیحی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر یعقوب مسیح نے بتایا کہ اس یادگار تقریب میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے سرگرم نمایاں شخصیات اور مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
شرکاء میں لالہ رابن ڈینیئل، فاروق ایوب، رانا سجاد، ابرار سہوترا، سلیم مسیح، کامران شرف، شاہد انور ایڈووکیٹ، اور شہباز شریف سہوترا شامل تھے۔ اس کے علاوہ RASTA NGOs نیٹ ورک اور مائناریٹی رائٹس موومنٹ کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کا روشن باب ہے، جو آج بھی تحریک کا محور ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation