![]() |
پاکستانی مسیحی برادری افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: ڈاکٹر سیمسن مختیار، الیاس روبن گل |
پاکستانی مسیحی برادری افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: ڈاکٹر سیمسن مختیار، الیاس روبن گل
بہاولپور (سلمان منسی کوڈویژنل آرڈینیٹر نوائے مسیحی) پاکستانی مسیحی برادری بالخصوص بہاولپور ڈویژن (بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان) کے مسیحی عوام اور ملک بھر کی کرسچن قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
یہ بات ڈاکٹر سیمسن مختیار، صدر منورٹی ونگ بہاولپور اور الیاس روبن گل، ممبر میثاق کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم تمام پاکستانی مسیحی افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ خداوند پاک اپنے فضل والا ہاتھ افواجِ پاکستان اور وطن عزیز پر قائم رکھے اور پاکستان کو اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔"
انہوں نے کہا کہ "بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ ہماری بہادر افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارت آج دنیا بھر میں رسوائی کا شکار ہے۔ ہم پرعزم انداز میں کہتے ہیں: مودی مردہ باد، بھارت مردہ باد، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد!
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation