پوپ لیوکی تقریب حلف برداری میں شمولیت سے واپسی پر کارڈینیل جوزف کوٹس کا استقبال

پوپ لیوکی تقریب حلف برداری میں شمولیت سے واپسی پر کارڈینیل جوزف کوٹس کا استقبال


گوجرانوالہ(ڈویژنل  کوآرڈینیٹر شہزاد مسیح ) پوپ لیئوکی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر عزت مآب کارڈنیل بشپ جوزف کوٹس کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

جناب پرویز گل کی سربراہی میں پطرس مسیح کھوکھر صوبائی صدر آل پاکستان منارٹی الائنسزموومنٹ صوبہ سندھ،بشارت اٹھوال، حنیف صاحب،فیصل بھائی صاحب اورادیب صاحب نےعزت مآب کارڈنیل بشپ جوزف کوٹسکو کامیاب دورے  کے بعد پاکستان واپس کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہااور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عزت مآب کارڈنیل بشپ جوزف کوٹس نے پاکستان بھر کے مسیحیوں کو نئے پاپِ اعظم کے منتخب ہونے کی مبارک باد دی اورکہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسیحیوں کے روحانی پیشواپاپِ اعظم کی مخصوصیت کاتھولک مسیحیوں کے ایمان کو اور زیادہ مضبوط اور مستحقم کرنے کا وسیلہ بنے گی۔

 اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے کشیدگی کو دور کرنے اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے بھی دعا مانگی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی