سیمسن جیمس پریس سیکرٹری مقرر

Samson James appointed press secretary


رحیم یار خان(ڈویژنل کوارڈینیٹر نوائے مسیحی سلمان منسی) دی نیو الائیڈ ماڈل ہائی اسکول رحیم یار خان کے پرنسپل سیمسن
 جیمس کو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (APPSCA) کے ضلعی بورڈ میں پریس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔


اس موقع پر مسیحی برادری اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ سیمسن جیمس کی تعلیم و تدریس کے میدان میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ دعا ہے کہ وہ اسی طرح ترقی کرتے رہیں اور مسیحی قوم کا نام فخر سے بلند کرتے رہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی