ایسٹر کے موقع پر جان تاج اور شیری سونی کاگیت یسوع جی اُٹھیا ریلیز

worhiper! John Taj / shery Soni ,DOP! shery Soni ,camera opreter!  ashir bhi ,music ! agha inzi ,yasu g uthya, easter geet, easter song, masihi geet
 ایسٹر کے موقع پر جان تاج اور شiری سونی کاگیت "یسوع جی اُٹھیا" ریلیز


اسلام آباد (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر ) ایسٹر کے قریب آتے ہی مسیحی پرستاروں نے ایسٹر کے حوالے سے گیت رلیز کرنا شروع کردئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے معروف گاسپل سنگرز جان تاج اور شری سونی نے ایسٹر 2025 کے موقع پر اپنا نیا روحانی گیت "یسوع جی اُٹھیا" ریلیز کر دیا ہے، جو یوٹیوب پرمسیحی مومنین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ گیت یسوع مسیح کی موت پر فتح کی خوشخبری کو موسیقی کے انداز میں پیش کرتا ہے۔


اس خوبصورت گیت میں جان تاج اور شیری سونی نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ شیری سونی نے ویڈیو کی ڈائریکشن بھی خود دی ہے۔ کیمرہ آپریٹر کے فرائض عاشر بھائی نے سرانجام دیے ہیں جبکہ گیت کی موسیقی آغا انزی نے ترتیب دی ہے۔


"یسوع جی اُٹھیا" نہ صرف مسیحیوں کے لیے ایک روحانی گیت ہے بلکہ ایک پیغام بھی ہے کہ یسوع مسیح آج بھی زندہ ہیں اور ہمارے درمیان موجود ہیں۔ مسیحیوں کی بڑی تعداد اس گیت کو پسند کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔


چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے اس گیت کو ناصرف پسند کیا ہے بلکہ گانے والے مسیحی پرستاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی