وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فرانسس آباد گجرانوالہ کا دورہ 20 اپریل کی بجائے 21 اپریل کو کریں گی، تفصیلات کے مطابق مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کی خصوصی دعوت پر گجرانوالہ میں مسیحی کمیونٹی کی بڑی آبادی فرانسس آباد گوجرانوالہ کا دورہ کرنا تھا۔ جس کی تاریخ اب تبدیل ہوگئی ہے اور وہ ایسٹر ڈے 20 اپریل کی بجائے 21 اپریل بروز سوموار فرانسس آباد کا دورہ کریں گی۔
مسیحیوں کی بڑی آبادی ہونے کی بجائے یہاں ہسپتال، سکول ، قبرستان سمیت بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے اور اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ محترمہ مریم نواز کے دورہ سے بہت سے مسائل حل ہونے کی راہ نکلے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation