پوپ فرانسس کے لیے فیصل آباد ڈایوسیس میں پاک ماس کی عبادت کا انعقاد

christians-in-faisalabad,pakistan,pope-francis,pope-francis-death,pope-francis-funeral,Catholics,vatican,bishop-inderyas-rehmat,
christians-in-faisalabad,pakistan,pope-francis,pope-francis-death,pope-francis-funeral,Catholics,vatican,bishop-inderyas-rehmat,


اعجاز بھٹی (سی ٹی وی نیوز فیصل آباد)فیصل آباد  میں پاپاۓ اعظم پوپ فرانسس کے زمینی سفر کے اختتام پر کیتھولک ڈایوسیس آف فیصل آباد میں عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزری گئی۔

 اس موقع پر مومنین کو پاپاۓ اعظم کی دستاویزات کے ذریعے روح پرور پیغام سے مستفید کیا گیا۔ پاک ماس میں پاپاۓ اعظم کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں کہ خداوند انہیں ابدی آرام عطا فرمائے اور اپنے مقدسین میں شامل فرمائے۔ 

پاک ماس کے بعد عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور دیگر راہنماؤں نے پاپاۓ اعظم کی بین الاقوامی سطح پر مذہبی ، سماجی، روحانی، اتحاد،امن و سلامتی کے لیے خصوصی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی