![]() |
مسیحی قوم دفاع وطن کے لیے پاک افواج اور پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چیئرمین نوائے مسیحی |
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مسیحی قوم دفاع وطن کے لیے پاک افواج اور پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ بات چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے بھارت کے موجودہ حالات میں رویے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے ردعمل میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نے ایک لمبی مدت سے دہشت گردی کے اثرات جھیلے ہیں اور سکیورٹی اداروں و معصوم شہریوں کی جتنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے وہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی جیسے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ مگر بھارت کی طرف سے بغیر تحقیق الزامات لگانا اور یکطرفہ انتہا پسندانہ اقدامات کرنا پختہ سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔
اگر بھارت نے ہٹ دھرمی کا رویہ اپنائے رکھا اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستانی مسیحی جنہوں نے قیام پاکستان و تعمیر پاکستان میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے وہ پاک فوج اور اپنی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک آرمی پروفیشنل، منظم اور دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہے ۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی روایت قائم رکھے گی اور ملکی سلامتی کا پہلے سے بڑھ کر دفاع کرے گی۔ پاک آرمی ہمارا فخر ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation