گوجرنوالہ (نوائے مسیحی) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی قیادت میں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ پام سنڈے کا جلوس نکالا گیا جس میں مرد وخواتین بچوں نے کھجور کی ڈالیاں پکڑ کر شرکت کی ۔ جلوس کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ۔ شرکاء جلوس پر گل پاشی کی گئی راستوں میں کپڑے بچھا کر 2 ہزار سال پرانی تاریخ دہرائی گئی۔ اپاسٹالک کوائر اور شرکاء گیت گاتے ہوئے ہوشعنا کے نعروں سے خدا کی حمد و ثناء کرتے رہے۔
پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے پام سنڈے کے اجتماع سے خصوصی خطاب میں مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پام سنڈے صلح امن محبت کا پیغام ہے جو صلح سلامتی کے شہزادہ حضور مسیح نے دو ہزار سال قبل بنی نوع انسان کو دیا تھا جس پر مسیحی برادری آج بھی عمل پیرا ہے انہوں نے کھجور کے بھید کوواضح کرتے ہوئے کہا کھجور کو ایماندار سے تشبیہ دی گئی ہے جو ہر حال میں خوش رہتا اور ہمیشہ نیکی ایمانداری دیانتداری پاکیزگی صبر حلیمی سچائی صلح سلامتی محبت کا پھل دیتا ہے۔
حضور مسیح کا گدھے پر سوار ہو کر فاتحانہ انداز میں یروشلم میں داخل ہونے کے پیغام کو عام کرکے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا آس وقت بھی حضور مسیح نے یروشلم کے لیے آنسو بہائے جہاں انبیاء کرام کا قتل کیا جاتا رہا پھر صلع سلامتی کے شہزادہ نے بھی یروشلم میں جان قربان کی
۔آج بھی وہاں پر بد امنی ہے۔ خدا تعالیٰ یروشلم سمیت دنیا بھر میں امن سکون صلع سلامتی رکھے۔ اس موقع پر پاسٹر شہزاد عظیم سندھو مبشر تنویر مسیح مبشر مقصود بھٹی مبشر فیصل محمود بھٹی مبشر عارف بھٹی ایلڈر عمران منشاء ایلڈر دلاور سہوترا ایلڈر مشتاق چیدہ ایلڈر اقبال بھٹی نے شرکت و دعا کی ۔ملکی سلامتی ترقی خوشحالی اور دنیا بھر میں امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔ برکات کلمات پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation