وہاڑی(رپورٹ ثانیہ سلیم،کوآرڈینیٹر) تاریخ میں پہلی بار ضلع وہاڑی میں ایک منفرد گریجویشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 54 طالب علموں نے کامیابی حاصل کی۔ اس پروگرام میں 18 طالب علموں کو دو سالہ ڈپلومہ دیا گیا جبکہ 36 طالب علموں کو ایک سالہ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا۔
پروگرام میں ضلع وہاڑی کی مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ہم ان تمام شخصیات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے پروگرام میں شامل ہو کر اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی طرح کلیسیا کا بھی ہم دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس پروگرام میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوئے۔
اس پروگرام کا انعقاد "The Timothy Initiative International" کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation