سیموئیل پیارا کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات، سانحہ آل سینٹس چرچ کے متاثرین کے فنڈز پر عملدرآمد کی اپیل


 امپلیمینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین سیموئیل نے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی تقریب حلف برداری کے اختتام کے بعد خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اس موقع پر سیموئیل پیارا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو سانحہ آل سینٹس چرچ پیشاور بم دھماکہ کے متاثرین کے لیے قائم کیے گئے انڈومنٹ فنڈز پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے کے باعث متاثرہ مسیحی خاندانوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر امپلیمینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے ایڈوائزر عمانوئیل پرویز بھی موجود تھے۔

 یاد رہے کہ سیموئیل پیارا نے 2015ء میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کر کے 20 کروڑ روپے کی رقم بھی خیبرپختونخواہ حکومت کو جاری کروانے کے ساتھ ساتھ قانون سازی بھی کروا دی تھی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی