بابا فیلبوس کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی بننے پر پاسٹر مرقس شریف کی مبارک باد

 


چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ایم پی اے فیلبوس کرسٹوفر کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے جو ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اقلیتوں خاص کر مسیحی برادری کے مسائل سے وہ باخوبی اگاہ ہیں اور ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل کو حل کروانے میں کوئی کسر اٹھا باقی نہیں رکھیں گے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے فیلبوس کرسٹوفر کی کامیابی صحت سلامتی تندرستی عمر کی درازی کی دعا کی ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی